بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا سیشن ہوا جس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آئی او سی کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں 5 کھیلوں کرکٹ ، بیس بال یا سافٹ بال ، فلیگ فٹ بال ، لاکروس اور اسکواش کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اولمپکس میں کرکٹ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔
Discussion about this post