الیکشن کمیشن نے کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بعد حتمی پارٹی پوزیشن پیش کردی ہے۔ جس کے تحت 229 میں سے 91 نشستیں پیپلز پارٹی کے پاس آئیں اور یوں وہ نمبر ون پارٹی بن کر ابھری ہے۔ جماعت اسلامی نے پی پی سے صرف 6 نشستیں کم حاصل کیں اور ان کی تعداد 85 ہے۔ تحریک انصاف نے 42 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ مسلم لیگ نون نے 7 جے یو آئی نے 2 اور ٹی ایل پی نے ایک نشست حاصل کی۔ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی 6 یوسیز کا نتیجہ روکا ہوا ہے۔ 11 نشستوں پر امیدواروں ی وفات کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔ ضلعی وسطی کی 42 نشستوں میں سب سے زیادہ جماعت اسلامی نے 37 حاصل کیں۔ ضلع کیماڑی میں پیپلز پارٹی نے 31 میں سے 26 نشستیں حاصل کیں۔ بات کی جائے تحریک انصاف کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے ضلع کی تو ضلع شرقی او ضلع غربی میں نو نو نشستیں حاصل کیں۔

Discussion about this post