سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کرنے سے معذرت کرلی۔ جس کے بعد اب کراچی میں بلدیاتی الیکشن طے شدہ اعلان کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن کے بارے میں نوٹی فکشن ہی غیر قانونی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے عدالت میں درخواست کنور نوید جمیل کی طرف سے دائرکی گئی تھی۔ جنہوں نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث اس کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے نمائندے نہیں تھے۔
اُدھر الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری ہی کو کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Discussion about this post