برطانیہ کے مختلف شہروں میں مسلسل موسلادھار برف باری کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔سڑکوں پر برف کے بڑے بڑے اور موٹے موٹے تودے جمع ہیں جس نے آمد و رفت کو بھی معطل کردیا۔ اسکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت لندن کے مختلف علاقون میں برف باری جاری ہے جبکہ درج حرارت منفی ایک کو چھو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ تو متاثر ہے ہی وہیں ٹرین کا نظام بھی تہس نہس ہو کر رہ گیا ہے۔ اسی طرح فضائی سفر بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے برطانوی باشندوں کو خبردار کردیا ہے کہ اس بار تاریخ کی شدید ترین سردی ہوگی ۔ اسی لیے ابھی سے اس کی تیاری کرلیں۔
Discussion about this post