وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔ جس کے تحت مستقبل میں غریب عوام کا پیٹرول کا خرچ کم کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ غریبوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ مصدق ملک نے امید دلائی کہ غریب اور امیر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کم و بیش 100 روپے کا فرق ہوگا۔ حکومت اس فیصلے پر اگلے 6 ہفتوں میں عمل کرنے جارہی ہے۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے لیے پیٹرول کی قیمت زیادہ ہی رکھیں گے۔
Discussion about this post