ماہرہ خان نے بالی وڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ یہ ثابت کررہی ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کی کتنی بڑی مداح ہیں۔ ماہرہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے وینٹی وین کے دروازے پر کھڑی ہیں ۔ اس تصویر میں وہ کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس تھیں، اور اپنے لُک کو سن گلاسز سے مکمل کیا تھا۔ جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ ان کی ٹی شرٹ پر بالی وڈ کے بادشاہ کی تصویر تھی۔ ماہرہ خان نے لکھا کہ’اتوار کو کام کر رہی ہوں، اسے مزید اچھا بنانے کے لیے انہیں بھی ساتھ لے آئی ہوں‘۔ پوسٹ منظرعام پر آتے ہی پرستاروں نے مختلف تبصرے کیے کسی نے ان کے اس انداز کو سراہا تو کئی صارفین نے ان کے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Discussion about this post