امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں کی دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں، اس دوران میری توجہ فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی لکھتی ہیں کہ صرف 11 برس کی تھی جب میں نے اپنے آس پاس دہشت گردی اور تشدد جیسا ماحول دیکھا، صبح سویرے ہم مارٹر گولوں کی آوازوں سے جاگتے تھے، اسکولز اور مساجد کو بموں سے تباہ ہوتے دیکھا، امن ایک ایسی چیز بن گئی جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے۔ جنگ ہمیشہ بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈر سے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں۔
— Malala Yousafzai (@Malala) October 10, 2023
Discussion about this post