گو کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی ہے لیکن کراچی کے ڈیری فارمرز نے اس کے باوجود دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافے کی من مانی شروع کردی ہے۔ ڈیری فارمرز کے ایک دھڑے نے دودھ کی ایکس فارم قیمت میں مزید اضافہ کردیا جس کا اثر خوردہ سطح پر 10 روپے فی لیٹر ہوگا، مئی میں لگ بھگ20 روپے اور جون کے پہلے دن 8 روپے کی کمی کے ساتھ مجموعی طور پر ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی ہوئی ہے لیکن ڈیری مافیا کی طرف سے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کے اعلان نے سرکاری رٹ کے ساتھ ڈیری مافیا کی منافع خوری کو بھی واضح کردیا ہے۔ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت ڈیری فارمرز کی اس من مانی کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
Discussion about this post