سندھ کے شہر لاڑکانہ کے منگی خاندان کا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس خاندان کو یہ اعزاز اس کے 9 افراد کا ایک ہی تاریخ یکم اگست کو جنم لینے پر ملا ہے۔ گھر کے سرپرست ٹیچر امیر علی منگی، ان کی شریک سفر خدیجہ اور 7 بچے سندھو، جڑواں بچیاں سسی، سپنا، عامر، امبر، جڑواں لڑکے عمار اور احمر سب ایک ہی تاریخ یکم اگست کو پیدا ہوئے۔
گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک ہی دن پیدا ہونے والے خاندان کے سب سے زیادہ افراد کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکی خاندان کے 5 بچوں کے پاس تھا جو 20 فروری کو 1952 سے 1966 کے درمیان پیدا ہوئے۔ امیر علی اور خدیجہ کی شادی بھی یکم اگست 1991 کو ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی پہلی بیٹی یکم اگست 1992 کو پیدا ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کے تمام بچے سیزیرین نہیں ہیں اور ناہی کسی بچے کی قبل از وقت ڈلیوری ہوئی۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی صورت جان بوجھ کر ایک ہی تاریخ میں بچوں کے جنم کا منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
August 1st is a big day for the Mangi’s as nine family members share the same birthday!https://t.co/C0qrA1Abqu
— Guinness World Records (@GWR) July 10, 2023
Discussion about this post