یہ خوف ناک اور لرزہ خیز واقعہ تھائی شہر نونگ ہوالامفو میں پیش آیا۔ جہاں سابق پولیس اہلکار بچوں کے چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں گھس آیا ۔ جہاں اُس نے اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 31 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ 2 درجن سے زیادہ زخمی بھی ہیں ان میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں ۔ حملہ آور سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ چاقو سے بھی دوسروں پر حملہ کیا۔ اس درد ناک واقعے کے بعد تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ سابق پولیس اہلکار کو حال ہی میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔ جس کا غصہ اُس نے بچوں پر نکالا۔ یہ بے رحمی دکھانے کے بعد وہ موقع واردات سے سفید ٹرک میں فراربھی ہوگیا۔
Thailand: Mass shooting at Child daycare Centre kills at least 34, including children
Gunman Panya Kamrab killed himself, wife and his child after incident#Thailand #Thailandshooting pic.twitter.com/uPf3p6On9Z
— Transcontinental Times (@Transctimes) October 6, 2022
پولیس کا کہنا ہے اُنہیں سابق اہلکار کی لاش ملی ہےاور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اُس نے بیوی اور بچے کو قتل کرنے کےبعد خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس نے تمام تعلیمی اداروں میں سیکوریٹی چوکس کردی ہے۔
Discussion about this post