مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے رہنماؤں کو کہتے ہیں کہ ڈرنا نہیں لیکن خود اس قدر خوف زدہ ہیں کہ مسٹر ایکس اور مسٹروائی کہہ کر بات کرتے ہیں۔ ہمت ہے تو نام لے کر دکھائیں۔ مریم نواز کے مطابق عمران خان بتائیں وہ رات کے اندھیروں میں کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ کیا انہوں نے کسی کو بتایا کہ خفیہ طور پر کس سے ملتے ہیں، آ کبھی پارٹی کو بتایا کہ کس کس سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، ان کی تو خود ٹانگیں تھر تھر کانپتی ہیں نام لیتے ہوئے، عمران خان قوم کو کیا سبق دے رہے ہیں؟ کسی کو نہیں کم از کم اپنے ساتھیوں کو ہی بتادیں۔ پہلے کہتے تھے کہ امریکا نے سازش کردی، اب انہیں سے مل کر یہی رٹا لگارہے ہیں کہ میرے تعلقات بحال کراؤ، عمران خان کی چوری پکڑی گئی تھی، یہ اپنی چوریوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بارے میں گفتگو کرنا پسند نہیں کرتیں۔ وہ نان ایشو ہیں، ان پر کوئی بھی دفعہ لگے، جج کو ڈرانے کی ہو، دھمکانے کی ہو وہ ہر مرتبہ مجرم ہوتے ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب کی حکومت کو عدالتی قرار دیا۔
Discussion about this post