مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے توشہ خانہ انکشافات کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کریں بلکہ رسیدیں نکالیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی کس کو فروخت کی؟ نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ۔ یاد رہے کہ منگل کو توشہ خانے کے تحفے خریدنے والی دبئی کے تاجر عمر فاروق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے تھے۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے کے یہ تحفے عمران خان سے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔ جس پر آج عمران خان نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ وہ اس سارے معاملے پر قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہیں۔
ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ! https://t.co/rDEuzsjlCj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2022
Discussion about this post