ملک بھر میں ہفتہ مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 41.07 ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42فی صد ریکارڈ کی گئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 16 روپے47 پیسےمزید مہنگا ہوا۔ 20 کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1705 روپے 51 پیسے ہوگئی۔ چینی ایک روپے 3 پیسے، تازہ دودھ 1 روپے 49 پیسے ، دال مونگ 2 روپے 8 پیسے، مٹن 2 روپے 14 پیسے مزید مہنگا ہوا۔ گھی ، دال ماش، دال مسور چاول اور نمک کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جبکہ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
Discussion about this post