وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ جس میں توانائی کی بچت کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اور احکامات سامنے آئے ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فی صد کمی لائی جائے گی۔ تمام تر شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے ای بائیکس بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی بچت اقدامات کے ذریعے 62 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔ فیکٹریوں اور کارخانوں میں غیر موثر پنکھے نہیں تیار کیے جائیں گے کیونکہ ملک بھر میں صرف پنکھے ہی 12 ہزار میگا واٹ بجلی سے چلتے ہیں۔ اسی طرح اسٹریٹ لائٹس 50 فی صد آن ہوں گی۔
Discussion about this post