ملک کی پہلی مختث نیوز اینکر مارویہ ملک کو لاہورکنٹونمنٹ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ مارویہ ملک کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق وہ اپنی میڈیکل اسٹور سے دوائیاں لے کر واپس گھر آرہی تھیں کہ 2 حملہ آورں نے ان پر فائر کھول دیے۔ خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔ مارویہ ملک کا کہنا ہے کہ حالیہ دنون میں انہیں خواجہ سراؤں کے لیے سرگرم ہونے اور ان کے حقوق پر بات کرنے پر نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں لیکن انہوں نے ان سب چیزوں کو نظر انداز کیا۔

مارویہ ملک لاہور میں ایک سرجری کے لیے آئی ہوئی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مارویہ ملک کو 5 برس پہلے ” کوہ نور نیوز چینل ” نے بطور نیوز اینکر متعارف کرایا تھا۔ جبھی وہ ملکی ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرگئیں۔
Discussion about this post