وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذرا آج مینار پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں۔ قوم کو بتائیں کہ4 سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔
وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹنشن سے کے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی اج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا.فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے https://t.co/OksyuZ9ttx
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 25, 2023
یاد رہے کہ آج عمران خان کا مینار پاکستان کے احاطے میں جلسہ ہونے جارہا ہےجس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آج رات مینارِپاکستان پر چھٹاجلسہ ہےاور دل کہہ رہاہےکہ یہ پہلےتمام ریکارڈز توڑ دےگا۔
Discussion about this post