لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے دن رات اقدامات کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ انتشار پھیلا رہےہیں، کچھ افراد کی توجہ عوام کی خدمت کے بجائے گالم گلوچ پر ہے، مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں کسی کی گالم گلوچ کی فکر نہیں۔ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی آپ نے سنا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے اپنی خیبر پختونخوا حکومت کو پیغام دیا ہو کہ آج سے صوبے میں دوائیں مفت دی جائیں، عوام کو صحت کارڈ دیں، جو اڈیالہ جیل میں بند ہے، کیا اس نےکبھی اپنے وزیراعلیٰ سےصوبے کا پوچھا ؟ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہمیشہ کہتا ہےکہ آگ لگادو، توڑ پھوڑ کردو، کیا اڈیالہ جیل میں بند شخص نے اپنے وزیراعلیٰ کو عوام کی خدمت کا کہا؟ یہ چاہتےہیں 2 صوبے ایک دوسرے کے سامنےآجائیں، ایسا نہیں ہوگا۔
Discussion about this post