مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہرکیپٹن( ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں اب نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو اب سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں نیب کا لکھا گیا خط بھی منظرعام پر آچکا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں اسی لیے اُن پر اثاثوں کا کیس نہیں بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے اسی بنا پر 7 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا تھا۔
Discussion about this post