نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے ’حتمی تاریخیں سعودی عرب سے موصول ہوں گی۔ وزارت خارجہ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور فی الحال سعودی ولی عہد کے دورے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں وزیراعظم شہباز سے ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی تھی۔ اُدھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان کی واشنگٹن حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اپریل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی طرف سے پاکستان کے لیے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پیکچ کے مرحلے کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
Discussion about this post