جرمن ٹی وی اینکرکی زندگی کا چراغ گل کرنے اور ان کی عصمت کو تار تار کرنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ میلیسا چان نے ایک دن پہلے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے سخت سوال کیے تھے۔ جرمن اینکر نے عمران خان کے سامنے یہ سوال اٹھایا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے اسلام آباد کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے گرائی گئی ۔ جرمن ٹی وی اینکر نے اس کے بعد بھی عمران خان سے سخت سوالات دریافت کیے۔
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies! 🍪😆
— Melissa Chan (@melissakchan) November 11, 2022
میلیسا چان کے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اب یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر زیادتی اور جان لینے کی کئی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اسی بنا پر انہوں نے ٹوئٹر پر کمنٹس کا سکیشن بند کردیا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کی دھونس دھمکیوں سے بچنے اور نمٹنے کا یہی ایک بہترین طریقہ ہے۔ میلیسا چان ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں جبکہ انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکا میں حاصل کی۔ مختلف ٹی وی چینل سے منسلک رہنے کے بعد اب وہ جرمن ٹی وی سے پروگرام کرتی ہیں۔
Discussion about this post