محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال جون سے اگست تک مون سون کی بارشیں غیرمعمولی ہوں گی۔ معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا، جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں، کے پی اور گلگت بلتستان میں رواں سال معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا، اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا۔
Discussion about this post