وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی دورۂ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔ محمد اورنگزیب نے بدھ کو امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری مس الزبتھ ہورسٹ سے بھی ملاقاتیں کی۔ اب وزارت خزانہ نے ان ملاقات کے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں اسی جانب اشارہ کیا گیا کہ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا۔ متبادل توانائی کے ذرائع، زراعت، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ابھرنے کی صلاحیت اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی ان ملاقاتوں میں باہمی اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں امریکی حکام کو آگاہ کیا، اس اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا شامل ہے۔ امریکی حکام کو بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کی نج کاری کا عمل تیز کرنا بھی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
Discussion about this post