ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مصطفیٰ کمال نے بیان حلفی جمع کرا دیا۔ جس کے مطابق مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں۔ عدالتے معافی کی درخواست ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔
Discussion about this post