پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ آج مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہوں نے اس منصوبے پر عمل کے لیے حکمت عملی طلب کی ہے ، جس کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں کم آمدن والے افراد کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے ڈیڑہ ماہ میں ماڈل گھر تیار کرنے، ان کی ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے۔
Discussion about this post