ایف آئی اے لاہور زونل آفس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعی قبول نہیں، اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔
Discussion about this post