پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اب پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ہے۔ لاہور میں ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ مریم نواز کے مطابق یہ وردی نہیں ہے، قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹے بیٹیوں کے مقدر میں آتی ہے، وردی اعزاز کے ساتھ ساتھ بہت بڑا امتحان بھی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے دھوئیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس فورس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، آئی جی پنجاب کو جو بھی ضرورت ہو گی انہیں فراہم کیا جائے گا، وسائل میں کمی نہیں ہوگی۔
Discussion about this post