لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے اس کو قدر کم ہوتی ہے، جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے اس سے قدر جانیں، آپ کے پاس دنیا کی سب نعمتیں ہوں اپنی چھت نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اسد خان نے پنجاب حکومت کی خواہش کو حقیقت کی شکل دی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، پہلے3 مہینے ایک روپیہ نہیں دینا پڑے گا، اس کے بعد 14 ہزار روپے ماہانہ قسط دینی پڑے گی، پنجاب حکومت سود ادا کرے گی ، لوگوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ ان کے مطابق اس کے لئےایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔
Discussion about this post