وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں انٹرشپ کی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کسان پیکیج پر عمل درآمد کا اعلان کر رہے ہیں، تاریخ میں ایسا کوئی ایگریکلچر پیکیج نہیں بنا، 50 ہزار سے کسانوں نے کارڈ وصول بھی کر لیے ہیں، 15 اکتوبر کو کسان کارڈ کی ایکٹویشن بھی ہوجائے گی۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے بہت دیکھے آپ نے، 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری ملی؟ کیا آپ ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں گالم گلوچ ہو، جلاؤ گھیراؤ، گالی نکالنا آسان کام ہے، کیا ایسا ملک چاہتے ہو جس میں چور ڈاکو کے جھوٹے الزامات ہوں، جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب ہو ؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس اسپتال کا رخ کرتی ہیں، خیبر پختون خوا کے مریض ملتے ہیں، ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا، 100 سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری کر چکے، ہارٹ سرجری میں زیادہ تر خیبر پختون خوا کے بچے تھے۔ مریم نواز کے مطابق میرے خلاف نعرہ لگا دیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میرا ایک ایک لمحہ آپ کی خدمت کے لیے ہے، کاش میرے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہوتی تو آپ کے مسائل یوں حل کر دیتی۔
Discussion about this post