پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکول سیل کرنے اور اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی بھی چیکنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ یقین ہے کہ کچھ برسوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی۔ ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ مریم نواز نے مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
Discussion about this post