لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنبجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ درکار ہے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو مدد کریں گے۔اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ ان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔ 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو گئی ہے۔
Discussion about this post