پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم فعال ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔
Discussion about this post