وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تقریب سے خطاب کیا۔ پولیس کی وردی پہن کر مریم نواز نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث فخر ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، خواتین سپر ہیومنز ہیں۔ پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار پولیس یونیفارم زیب تن کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں ہے، یہاں تک پہنچنے کے لیے آگ کا دریا عبور کرکے آنا پڑا ہے۔ جب گھر جاتی ہوں والد نواز شریف دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ ان کا چہرا کھل اٹھتا ہے۔
مریم نواز کہتی ہیں آئی جی صاحب سے ہر روز ہی پوچھتی تھیں کہ یہ تقریب کب ہونی ہے، جس میں شرکت کرنے کا بہت شوق تھا۔ آخر کار اب آپ لوگوں کے ساتھ یہاں موجودہیں۔۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ 3 بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی ہیں مگر اب انہیں بھی خود کو ثابت کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، آپ سب پر فخر ہے۔
Discussion about this post