بھارتی ڈپٹی وزیردفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران امریکا، روس، اسرائیل، فرانس ، اسپین سمیت کئی ممالک سے لگ بھگ 24 ارب روپے کی مالیت کے ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں۔ اجے بھٹ کے مطابق اس سلسلے میں 264 معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارتی فوج اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری مقامی سطح پرکررہی ہے جس کے لیے 50 سے زیادہ پروجیکٹس پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ مودی دور میں 24 ارب روپے کے جنگی سازو سامان خریدنے کے بعد اب بھارت روس اور برطانیہ سے اس معاملے میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔ بھارت کے اس جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں۔
Discussion about this post