بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں حکمران اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی 295 نشستوں پر کامیاب ہوگئی، اپوزیشن جماعت کانگریس کی زیر قیادت اتحاد ’انڈیا‘ نے 231 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ 17 نشستیں دیگر کے نام رہی ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی 240 اور اپوزیشن جماعت کانگریس 99 نشستوں پر کامیاب ہوئی، 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا کے الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے تیسری بار حکومت بنانے جارہی ہے۔ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔
Discussion about this post