ترجمان نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی 9 جون کو تیسری مدت کے لیے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نئی سرکار کی تشکیل پر بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان حتمی بات چیت آج ہو گی، میٹنگ میں اتحادی جماعتیں نریندر مودی کو اپنا رہنما منتخب کریں گی۔ جس کے بعد مودی بھارتی صدر سے ملاقات میں حکومت بنانے کا دعویٰ کریں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی امورخارجہ، دفاع، داخلہ، خزانہ کی وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ این ڈی اے کے پاس 293 نشستیں اور اپوزیشن اتحاد انڈیا کے پاس 230 نشستیں ہیں۔
Discussion about this post