نیپیئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔ محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سےیہ کارنامہ انجام دیا۔ محمد عباس 26 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر خوش ہیں۔ اظہر عباس بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے نیپیئر میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں آج فخر محسوس کر رہا ہوں۔ خوشی ہے کہ بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔محمد عباس نیوزی لینڈ کے کامیاب کرکٹر بنیں گے۔
Discussion about this post