انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے۔ جس میں طویل عرصے تک نمبر ون کی پوزیشن پر رہنے والے بابراعظم اب کھسک کر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور ان سے یہ اعزاز چھیننے والے ان کے ہی ہم وطن محمد رضوان ہیں۔ جو 815 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی فہرست میں نمایاں ہیں۔ بابراعظم حالیہ ایشیا کپ میں فارم سے محروم نظر آتے ہیں اور اسی لیے وہ پہلی پوزیشن بھی کھودیے ۔ دوسری جانب محمد رضوان بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ جنہوں نے مسلسل دو میچز میں نصف سنچری بھی اسکور کرکے خود کو ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر فائز کیا۔
تیسری پوزیشن پر ایدن مارکم ہیں جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔ بالر کی فہرست میں آسٹریلوی فاسٹ بالر جوش ہزل وڈ پہلی پوزیشن پر چھائے ہوئے ہیں بدقسمتی سے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر جگہ نہیں بناسکا۔ شاداب خان کا نمبر 14واں اور شاہین شاہ آفریدی کا 15 واں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈر کی فہرست میں افغان کھلاڑی محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔ اس درجہ بندی کے ابتدائی نمبرز میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی پوزیشن سے محروم رہا۔
Discussion about this post