وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پراظہار خیال کیا گیا جب کہ قائمقام امریکی سفیر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں اس بار پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امریکا ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔ امریکا نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں معاونت فراہم کرے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا لیکن غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
Discussion about this post