وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی شہری جو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم، قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف نہایت بہادری سے لڑائی لڑی ہے اور اب بھی اس ناسور کا مقابلہ کر رہی ہے۔محسن نقوی نے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Discussion about this post