اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کل ایک دم سے بھاگے اس کے بعد پروپیگنڈا شروع ہوگیا کہ اتنی ہلاکتیں ہوگئیں۔ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہلاک ہوا ہے تو بتائیں، اگر کوئی بندہ مرا ہے تو اس کی تفصیل بتا دیں۔ جب کہ صحافی وہاں خود موجود تھے اگر کوئی گولی چلتی تو ساری دنیا میں شور مچ جاتا، پی ٹی آئی والے خود پوری دنیا میں پھیلا دیتے ۔ پولیس اہلکاروں کو اسلحہ تو دیا ہی نہیں دیا گیا تھا، ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی افغان شہری 31 دسمبر کے بعد این او سی کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا۔ اسلام آباد میں رہنے کے خواہش مند افغان شہریوں کو ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینا ہوگی۔
Discussion about this post