پنجاب کی نگراں حکومت نے 9 مئی کے واقعات کے ذمے داران کے خلاف جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ ساتھ ساتھ حملہ آوروں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے اور گرفتاریوں کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی گناہ گار بچ نہ سکے اور کوئی بے گناہ گرفتار نہ ہو۔ معلوم ہوا ہے کہ شرپسند حملہ آوروں کی تصاویر اور ویڈیوز میں چہرے کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جا رہی ہے۔ 32 مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
Discussion about this post