لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے گی اور ساتھ ہی حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ جنہوں نے حملہ کیا ہے ان کی شہریت منسوخ کرنے کےلئے فوری کارروائی کی جائے گی۔ شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لئے کابینہ بھیجا جائے گا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر بھی حملہ ہوا ہے۔ اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ محسن نقوی کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی ؟
Discussion about this post