لاہور میں قذافی اسٹڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کے منتظر ہیں، کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیمیں آنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کو کوئی خدشہ ہے تو ہم سے بات کرے، اس کے تحفظات دور کردیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاست کو علحیدہ رکھنا چاہیے، سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔ہم نے خط لکھا تھا، بلکل لکھا تھا، اس کے جواب کا انتظار ہے، ہمارا رابطہ صرف آی سی سی سے ہے اور ہمیں ان ہی سے جواب کا انتظار ہے۔ ان کے مطابق کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیمیں پاکستان میں آنے کے لیے تیار ہیں، کسی ٹیم کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔
Discussion about this post