نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے منکی پاکس کی وبا کے عالمی سطح پر تیزی سے اضافے اور پھیلاؤ کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کے لیےآج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا بھی اس معاملے پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں افریقہ میں منکی پاس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ مرض قریبی رابطے سے پھیلتا ہے جس کی علامات میں فلو اور پیپ سے بھرے دانے شامل ہیں، یہ بیماری عموماً خطرناک نہیں ہوتی لیکن بیماری مہلک شکار اختیار کرنے پر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اس اہم اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شبانہ سلیم کریں گی جس میں صوبائی ڈی جیز بھی شرکت کریں گی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ منکی پاکس سے متعلق اہم اور ٹھوس اقدامات کیے جانے کی توقع ہے۔
Discussion about this post