متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ نہیں کریں گے اور اس سارے عمل میں بائی کاٹ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم نے جب واقعی بائی کاٹ کیاتواسپیکر کے امیدوارایاز صادق نے انہیں منالیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایاز صادق ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کے لیے کمیٹی روم پہنچے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے درمیان آئینی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہوا ہے۔ اس معاہدے پر نون لیگ کی طرف سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو دیے جائیں گے۔
Discussion about this post