وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھرنوں کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہورہی ہے۔ پہلے ایک جگہ دھرنا تھا، اب 12 مقامات تک دائرہ پھیلا دیا گیا، لوگوں کو تکلیف ہو تو، اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔کراچی میں دھرنے دینے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں ایک مقام پر احتجاج کی پیشکش کی ہے، انتظامی اقدامات اور مذاکرات سے کراچی میں دھرنے ختم کر دیں گے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کے مخالف نہیں، مسئلے کو اچھے انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، پارا چنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر افسوس ہے۔ دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں، کچھ لوگ ناراض ہوں گے۔
Discussion about this post