سینیٹ میں الیکشن 2024 پر ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات میں ناکامی پر استعفیٰ دیں، یہ جعلی الیکشن تھا جس سے جعلی حکومت بنے گی۔ سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کو لانے کے لیے کہا گیا کہ ہماری بات ہو گئی، اسی شخص کو لانے کے لیے ہر کوشش کی گئی۔ ٹوئٹر 3 دن سے بند ہے۔ ٹوئٹر پر پابندی سے تعلیمی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیٹ بند کر کے معلوم ہو گیا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے، دھاندلی ہوئی اور آپ اب خوفزدہ ہیں اس لیے سوشل میڈیا بند کر دیا، عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے کسی حد تک الیکشن کی تفصیلات بتا دیں۔
Discussion about this post