مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے ملزم کی والدہ کو ملنے سے روک دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ارمغان اور شیراز کا پانچ دن کا ریمانڈ پولیس کو مل گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین کا کہنا ہے کہ ہے کہ مشکل وقت میں کسی نے رابطہ تک نہیں کیا، اگر انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کریں گے۔ مقتول مصطفیٰ کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
Discussion about this post