کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کرنے کے لیے اسے سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کی جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو صبح 9 بجے کو کی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہ ہیں، ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرسری چند، ایم ایل او ڈاکٹرکامران بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں، جبکہ سی پی ایل سی کے سربراہ عامر حسین نے میڈیکل بورڈ کی معاونت کی۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
Discussion about this post