قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپیکر نے دریافت کیا کہ جمعرات کو صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے نامناسب زبان کا استعمال کیا، وہ دھمکی آمیز طریقے سے اسپیکر ڈائس کی طرف آئے اور باجے بجائے جسے کبھی بھی ایوان میں نہیں بجایا گیا، اس طرح کا رویہ ایوان میں اپنانے کی اجازت نہیں، میں ایوان سے پوچھتا ہوں کہ کیا جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کردی جائے۔ جس پر ایوان نے ان کے اس فیصلے کی حمایت کی۔ اسی بنا پر سپیکر نے ایوان کی اجازت پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایوان کا اجلاس 23 اپریل تک ملتوی کردیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ آٓئینی سربراہ کے خطاب کے دوران جو رویہ اختیار کیا گیا وہ شرمناک تھا۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا کہ اسپیکر نے آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی۔ ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے۔
Discussion about this post